بھکر, 16 اکتوبر (اے پی پی):بھکر پولیس تھانہ صدر بھکر نے 04 کس مجرمان اشتہاری کیٹیگری B کفایت اللہ، شاہ جہان، عنایت اللہ اور صفیر کو فزیکل گرفتار کر لیا۔بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر امیر حسین SI معہ ٹیم نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو روکتے ہوئے 03 کس ملزمان کے قبضہ سے 5000 لیٹر ایرانی ڈیزل معہ گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کیے ۔۔جبکہ ایک اور کاروائی میں 250 بوری کھاد بغیر لیبل ، سمگلنگ کو روکتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے کھاد اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی، مقدمہ درج، ڈی پی او بھکر محمد نوید نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھکر سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اور غیر قانونی سمگلنگ کو روکنا میری اولین ترجیح ہے۔