چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان کا دورہ بنوں، تقریب حلف برداری میں شرکت

33

پشاور، 19اکتوبر(اے پی پی): چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان نے آج ضلع بنوں کا دورہ کیا اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

نو منتخب کابینہ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد نعیم خان سدوزئی جبکہ جنرل سیکرٹری پیر انعام اللّٰہ شاہ و کابینہ ممبران نے حلف میں حصہ لیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراھیم خان نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالتیں کرپشن خود سے ختم کریں ورنہ مہینہ ڈیڑھ میں برطرفی کے نوٹسز ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ججز خود کو عمل سے منصف ثابت کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نظر ائیں۔ جسٹس ابراھیم خان نے کہا کہ ججز سرکاری حکام اور افسران کے ساتھ احترام اور نرمی سے پیش آئیں۔

انہون نے اس موقع پر بنوں ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل لائبریری اور مینگورہ دارلقضاء کی طرز پر آئی ٹی سہولیات کی منظوری دی اور بنوں میں سروس ٹریبونل کے کیمپ کورٹ کے قیام اور ضلع کرک میں جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت و بحالی کے کام کا اعلان بھی کیا۔

جسٹس ابراھیم خان نے صدر ہائی کورٹ بار ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پر تین سے پانچ ججوں کے نام تجویز کرنیکی تاکید کی تاکہ ججز سکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جائے

بنوں دورہ کے موقع پر جسٹس ابراھیم خان نے سینٹرل جیل بنوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انکو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

جسٹس ابراھیم خان نے منشیات سمیت مختلف بارکس کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کیجانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا عدالتی کارروائی اور سہولیات کا جائزہ لیا

تقریب حلف برداری میں جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال، کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد نواز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ نے شرکت کی۔