غزہ صورتحال پر جے یو آئی 29 اکتوبر کوطوفان الاقصی کانفرنس کروائے گی،رہنما جمیعت علمائے اسلام مولانا عبدالواسع

7

کوئٹہ19اکتوبر(اے پی پی):غزہ صورتحال پر جے یو آئی 29 اکتوبر کوطوفان  الاقصی کانفرنس کروائے گی ،فلسطین میں ہسپتالوں پر بھی بمباری کی جارہی یے،انسانی حقوق کا درس دینے والے ہسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار  رہنما جمیعت علمائے اسلام مولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر یکجا آواز اور موثر آواز اٹھانا ہے فلسطین کے لئے پورے پاکستان کو ایک آواز ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں  نظر یہی آرہا ہے حالات 2018 کی طرف لے جانے کی کوشش ہے ۔ پہلے جس طرح ہمارے حلقے باپ پارٹی کو دئیے گئے اگر اس بار مسلم لیگ ن کودئیے گئے تو ہمیں نتائج قبول نہ ہونگے ۔ جمیعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہرگز نہ کی جائے۔