ورلڈ بینک کی انرجی ٹیم کی پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے میں پاکستان کو معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی

23

اسلام آباد۔11اکتوبر  (اے پی پی):ورلڈ بینک کی انرجی ٹیم نے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے میں پاکستان کو معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی ورلڈ بینک انرجی ٹیم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیدار سائمن اسٹولپ کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے پاور سیکٹر کی  مضبوطی کے لئے ، ڈسکوز کی استعداد کار کو مزید بڑھانے اور ایک جامع حکمت عملی کو یقینی بنانے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔