ڈپٹی کمشنر کا محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرزاورسیکرٹری یونین کونسلز کی جانب سے ڈور مارکنگ اور ڈیٹا کولیکشن کے عمل کا جائزہ

17

بھکر۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے یونین کونسل گڈولہ میں اب گاؤں چمکیں گے کہ حوالہ سے ضلعی محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سیکرٹری یونین کونسلز کی جانب سے ڈور مارکنگ اور ڈیٹا کولیکشن کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ تمام متعلقہ ذمہ داران اپنی سونپی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں کی کارکردگی کو موقع پر چیک کرنے کا عمل تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے گا ۔