ڈیرہ غازی خان، تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں اشتہاری کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہو گیا

27

ڈیرہ غازی خان،14اکتوبر(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان میں تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں اشتہاری کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہو گیا،ڈی پی او کی ہسپتال میں عیادت کی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک محمد ارشد نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر مطلوب اشتہاری خالد غیبی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے بخاری چوک کے قریب ریڈ کیا تو خالد غیبی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے کانسٹیبل ثقلین ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔زخمی کانسٹیبل کو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعے کی خبر ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان احمد محی الدین  زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے لئے فوری ہسپتال پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زخمی کانسٹیبل ثقلین کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

فاروق