ڈیرہ غازی خان،آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیرصدارت کرائم کی صورتحال کےحوالے سے اجلاس کا انعقاد

26

ڈیرہ غازی خان، 14 اکتوبر(اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیرصدارت کرائم کی صورتحال اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کےحوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور ایس پی انوسٹی گیشنز شریک ہوئے۔ آر پی او نے تمام اضلاع میں کرائم کی صورتحال اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے روڈ کرائم بلخصوص موٹرسائیکل ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو روڈ کرائم میں ملوث مجرمان و گینگز کے خلاف حکمت عملی کے تحت سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات دیئے۔ آر پی او نے کہا کہ تمام اضلاع میں اشتہاری و مفرور مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشان کے خلاف کاروائیوں ،جرائم برخلاف مال کے مقدمات میں برآمدگی مال مسروقہ اور گرفتاری مجرمان کے سلسلہ میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں زیر تفتیش سنگین مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیکر ضلعی سربراہان کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی مکمل نگرانی کرنے اور بروقت تکمیل تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھرمیں جاری بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مجرمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنائی جائے اور سمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے کسٹم حکام کی مکمل معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں ملزمان پر تشدد، پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری کسی صورت قابل برداشت نہیں، خلاف ورزی پر سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فاروق