ڈیرہ غازی خان؛ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

41

 

ڈیرہ غازی خان،07اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ترمیم کی حامل سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،عثمان علی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹرز انعم حفیظ،امیر مسلم،ایس ایز،ایکسئین اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور منظوری کےلئے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے گا اور منصوبوں میں ترمیم سے قبل افسران سکیموں کا معائنہ کرکے تصویری ریکارڈ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ تخمینہ لاگت بڑھنے والی سکیموں کا دوبارہ معائنہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ سکیموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس میں چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ اور راجنپور کی 83 سکیموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔