ڈی جی خان ؛ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

60

ڈیرہ غازی خان،29 اکتوبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان خالد محمود بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سینئر سول جج محمد ریاض، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بلال اصغر، میڈیکل آفیسراور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، ٹیوٹا سنٹر کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے۔

انہوں نے قیدیوں کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث چار قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔