لاہور 03 اکتوبر(اے پی پی): کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اکبر چوک فلائی پر کام دن رات جاری، 83 فیصد کام مکمل، ٹرانسمز کی لانچنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بیدیاں چوک انڈرپاس کا بھی 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد بٹ چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا کام بھی دن رات جاری ہے جبکہ بند روڈ پر جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شہر میں جاری تمام میگا پراجیکٹس پر چوبیس گھنٹے کام ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی جناح ہسپتال تا پیکو روڈ پر بنائے گئے یو ٹرنز پر ٹریفک کی روانی کو مانیٹر کرنے اور ٹیپا، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کے مسائل کو حل کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں، کام چوبیس گھنٹے جاری رکھا جائے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک اور بیدیاں روڈ منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان۔چیف انجینیر ایل ڈی اے اسرار سعید۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین۔ایم او انفرا میاں ثاقب۔ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین۔ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل کلیم یوسف۔ایم او فنانس ایم سی ایل حجاب فاطمہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایم سی ایل، نیسپاک، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران نے شرکت کی ۔











