اسلام آباد، 28اکتوبر(اے پی پی ):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے سیلاب متاثرین میں ونٹر ریلیف پیکچ کی تقسیم شروع کر دی ہے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے ہزاروں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 12 اضلاع جن میں (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) صوبہ خيبر پختونخواہ ، بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت،نیز گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ونٹر ریلیف پیکچ تقسیم کیا جا ربا ہے ،ونٹر پیکچ میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکچ صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔











