تھرپارکر،28اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبد الحلیم جاگیرانی نے مطالعاتی دورہ پر آئے سول سروس اکیڈمی لاہور کے زیر تربیت 46 ویں اسپیشلائیز ٹریننگ پروگرام کے افسران کی ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ سول سروس اکیڈمی لاہور کے 46 ویں پروگرام کے وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی رحمت ولی خان کر رہے تھے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے تمام زیر تربیت افسران کی ٹیم کا خیر مقدم کیا انہیں ضلع تھرپارکر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع تھرپارکر سات تحصیلوں ، 64 یونین کاونسلز اور 172 دیہاتوں پر مشتمل ہے، ضلع تھرپارکر معدنی وسائل کے اعتبار سے مالا مال ہے یہاں کوئلہ ، چائنا کلی مٹی، مختلف قسم اور کلرز کے گرینائیٹ، نمک کی کانیں اور دیگر معدنیات شامل ہیں،ضلع میں اس وقت تھرکول سے متعلق دو بلاکس پر کام جاری ہے، جس سے کوئلہ نکال کر بجلی پیدا کی جاری ہے،تھرپارکر میں مویشی کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جبکہ تھرپارکر کی زیادہ تر آباری کا گذر سفر بھی لائیو اسٹاک پر محیط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر میں کاشتکاری بھی کی جاتی ہے، کاشتکاری کا دارومدار صرف برسات پر ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ننگرپارکر میں بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے ڈیمز بھی بنانے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کے شعبے میں ضلع تھرپارکر میں کافی سہولیات موجود ہے جبکہ مٹھی میں سول اسپتال سمیت امراض قلب کے لیے این آئی سی وی ڈی کی سہولیات بھی دستیاب ہے اس کے علاؤہ تعلیمی لحاظ سے بھی ضلع تھرپارکر میں سہولیات موجود ہیں لیکن مزید سہولیات اور بہتری کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے وفد کو ضلع تھرپارکر کے تاریخی وثقافتی،سیاحتی، معاشی ، انتظامی پہلوؤں اور درپیش چیلنجوں سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ وفد کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی رحمت ولی خان نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کا شکریہ ادا کیا اور اکیڈمی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو شیلڈ پیش کی۔











