گوجرانوالہ،19اکتوبر (اے پی پی): گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 42ویں روز میں داخل، گیپکو چیف کے مطابق مزید 29 بجلی چور پکڑے گئے،19 لاکھ53ہزارروپے کے جرمانے ،اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 2067ہوگئی ہے ، 29 بجلی چوروںپر19 لاکھ53ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، تمام بجلی چوروں کو17کروڑ78 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو گیپکو کا کہنا ہے کہ 77زرعی ،11صنعتی، 68کمرشل اور1911گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آئے ہیںاور بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، عوام الناس اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔











