گھوٹکی؛اوباڑو میں پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ایک فرار ،تین الگ الگ مقدمات درج

13

گھوٹکی،26 اکتوبر( اے پی پی ): گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوگئے اور ان سے اسلحہ برآمدہوا جبکہ ڈاکووں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے تین الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے نواحی علاقے مسو واہ کے پل پر واردات کی نیت سے کھڑے مسلح ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو حنیف رند اور شعبان شر زخمی ہوگئے جبکہ ڈاکووں کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ہے۔

 پولیس نے زخمی ہونے والے ڈاکووں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کر لیا ہے، زخمی ڈاکووں کو تحصیل ہسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہیں، ایس ایچ او اوباڑو منصور حطار کر کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار ہی ہے جبکہ اوباڑو تھانہ میں پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تین الگ لگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔