بھکر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،حسب ضابطہ کارروائی کے احکامات جاری کیے

12

 

بھکر، 14 نومبر(اے پی پی):روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بھکر کے چاروں تحصیلوں سے آنے والے 22 سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کا عوامی مسائل کی براہ راست سماعت اور مسائل کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او نے ضلع کے  چاروں تحصیلوں دریا خان، کلورکوٹ، منکیرہ اور بھکر سے آنے والے 22 سائلین کی درخواستوں کو سماعت کر کےموقع پر متعلقہ  افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے  بذریعہ فون حسب ضابطہ کارروائی کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں کسی کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں کھلی کچہری میں سماعت کی گئی سائلین کی تمام درخواستوں کو مقرر  کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرکے فالو اپ لیا جائے۔ عوام کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے  گی۔