جلالپورپیروالا،18 نومبر(اے پی پی ):میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی جلالپور کیمپس میں گندم کی فی ایکڑ فصل بڑھانے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں کاشتکاروں کو گندم کی فصل میں فی ایکڑ اضافہ کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
سیمینار میں چیئرمین شعبہ فلاحت جامعہ زریعہ ملتان پرفیسر ڈاکٹر عبدالغفار نے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر زرعی ماہرین نے سیمینار میں آنے والے کاشتکاروں اور طلباء و طالبات کو بریفنگ دی۔
انکا کہنا تھا کہ بروقت کھادوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بروقت جڑی بوٹیوں کے تدارک کو بھی یقینی بنانا چاہیے جسکی وجہ سے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، گندم کی پیداوار میں اضافہ ہونے سے کاشتکار خوشحال ہونگے، ہمارے ملک کا کاشتکار خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک خوشحال ہوگا۔











