ملتان، 18 نومبر(اے پی پی ): وزیر اعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے،ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 137 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،97 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،بجلی چوروں کو82 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
میپکو نے تونسہ سٹی، تونسہ رورل،جامپور، گلشن آباد اور ٹبی قیصرانی سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا ۔ 3 ٹیوب ویلوں سمیت 19 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لئے۔ صارفین میٹر ٹمپرڈ، میٹر سلو کر کے، میٹر باڈی توڑ کر اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیہ، کوٹ ادو اور خیر پور سادات سب ڈویژنوں میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔ 8 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
17 نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 20بجلی چوروں کو1800000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 11 مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 29صارفین1300000 روپے جرمانہ عائد کیا اور28 مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو800000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 15صارفین کو920000روپے جرمانہ عائداور13 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15صارفین کو 720000 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 20صارفین کو610000 روپے جرمانہ عائد اور20 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 12 صارفین کو310000 روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 4صارفین کو310000 روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 13 صارفین کو1660000روپے جرمانہ عائد کیا اور7 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔
میپکو ریجن میں ایک روز میں نادہندگان سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کئے گئے۔ مخدوم رشید، پاور ہاؤس پاکپتن، الفرید پاکپتن اور لڈن وہاڑی سب ڈویژنوں میں ڈیفالٹر ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ 44لاکھ90 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر4 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی۔میپکو ٹیموں نے ڈیفالٹر ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمر بھی اتار لئے۔











