ریسکیو 1122 ساہیوال کی کیجانب سے ماہ اکتوبر میں 5815 ایمرجنسیزپر مدد فراہم

21

 

ساہیوال،یکم نومبر( اے پی پی ): ریسکیو 1122 ساہیوال کواکتوبر 2023 کے دوران21768کالز موصول ہوئیں،جن میں سے5815ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ15953غیر متعلقہ کالز تھیں،جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ  رسپانس ٹائم کے اندر5724مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 ریسکیو1122  ساہیوال نے جن5815ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ911، میڈیکل ایمرجنسیز4271، آگ لگنے کے واقعات31، کرائم کال114، ڈوبنے کے واقعات 2اور486  متفرق واقعات شامل ہیں، 132لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ2469 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اکتوبر  میں 2501  ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا2531مریضوں کو ابتدائی طبی امداد  فراہم کی گئی جن میں سے 727مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اکتوبر کے مہینہ میں 176 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 46کو لاہور،02کوملتان اور128کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں  منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے اپنے تمام ریسکیورز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ زندگیاں بچانا ہمارا شعار ہے۔ اس شعار کے ساتھ ہم انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔