ساہیوال بائی پاس کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے،ایس ڈی او ہائی وے محمد طاہر

42

ساہیوال،04 نومبر(اے پی پی):ساہیوال بائی پاس کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری، 4کلومیٹر سڑک پر سب بیس کی دونوں تہیں ڈال دی گئیں جبکہ بیس کورس کے لئے مٹیریل ڈالنا شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ایس ڈی او ہائی وے محمد طاہر نے کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں بتائی جس میں بائی پاس فیز IIکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جو 70فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام30نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا -کمشنر شعیب اقبال سید نے سڑک کی تعمیر کے کام میں تیز ی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔