شہید کانسٹیبل سعید انورکی سالانہ برسی پر شہید کی قبر پر فیصل آباد پولیس کی سلامی

67

فیصل آباد،3 نومبر (اے پی پی): سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے ایس ایچ او ستیانہ انسپکٹر  سردار محمد نعیم  نے شہید کانسٹیبل سعید انور کی سالانہ برسی پر شہید کی قبر پرحاضری دی  ،فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

محکمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل سعید انور دوران ڈیوٹی تھانہ ڈجکوٹ میں ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے  شہید ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل فیصل آباد پولیس کا فخر ہے کسی بھی خوشی غمی میں شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے کیونکہ شہداء فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جومر ہیں ۔