ملتان 08 نومبر (اے پی پی ):ملتان جنرل پوسٹ آفس میں رقوم کی ترسیل کے لیے جدید الیکٹرانک منی آرڈر سروس کا آغاز ، پاکستان کے کاروباری حضرات کو انٹرنیشنل فنانشیل سروس سے خاطر خواہ فائدہ پہنچے گاان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ذوالفقار حسنین نے ملتان جنرل پوسٹ آفس میں پاکستان پوسٹ کی اندرون ملک رقوم کی ترسیل کی جدید الیکٹرانک منی آرڈر سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فائزہ خالد راو چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او نے کہا کہ الیکٹرانک منی آرڈر سروس پاکستان بھر کے 85سے زائد جنرل پوسٹ آفسز میں دستیاب کر دی گئی ہے ای کامرس سے وابستہ افراد پاکستان پوسٹ کی جدید اور معیاری سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اس موقع پر ملتان جنرل پوسٹ آفس کے انتظامی افسران عبدالروف خان ،ملک شاہد یوسف ، اسحاق بلوچ، ایثار الحق،محمد ریحان،شفیق الرحمٰن، رانا ریاض،علی خان نے کہا کہ اندرون ملک رقوم کی تیز ترین ترسیل سروس کے نرخ بھی نہایت ارزاں رکھے گئے ہیں تاکہ سرکاری ملازمین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ذوالفقار حسنین وفائزہ خالد راو چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او نے دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ شناختی کارڈ کے خصوصی کاونٹر کا دورہ کیا اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی نیز عوامی سہولت کے پیش نظر پاکستان پوسٹ کی پہلی جنرل پوسٹ آفس ملتان میں پوسٹ شاپ کا افتتاح بھی کیا جس پر اسٹیشنری آئٹمز ، پیکنگ میٹریل ، جدید رنگین فوٹوکاپی،منرل واٹر و کولڈ ڈرنکس کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں تقریب کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان پوسٹ کی اس انوکھی کاوش کو سراہا۔











