میرپورخاص،04 نومبر(اے پی پی): ٹانک دھماکے میں شہید ہونے والے میرپورخاص کے علاقے بھان سنگھ آباد پٹھان گلی کےرہائشی فوجی جوان شاہد اقبال کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی،گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور شہید کی قبر پر آرمی چیف کی طرف سے پھول چھڑائے گئے۔
ڈی آئی خان ٹانک میں ہونے والے دھماکے میں سندھ رجمنٹ کے شہید فوجی جوان شاہد اقبال خان کا جسد خاکی میرپورخاص پہنچنے پر سوگوار ہزاروں شہری شہید کے آباٸی گھر پہنچیے،شہید کی نماز جنازہ فیضان مدینہ مرکز میں ادا کی گئی اورشہید شاہد اقبال کو فوجی اعزاز کے ساتھ حبیب شاہ قبرستان بھان سنگھ آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔شہید کے سوگواران میں 3 بیٹے، 2 بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہے۔شہید فوجی شاہد اقبال چند روز قبل اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ڈیوٹی پر واپس گیا تھا۔











