نوشہرہ ورکاں،04 نومبر(اے پی پی):اسپائر کالج نوشہرہ ورکاں کے پرنسپل طاہر خان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اور خصوصاً بچوں پر ہونے والے مظالم اور خون کی ہولی کھیلنے کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے اور انسانی ہمدردی کا ڈنڈھورا پیٹنے اور راگ الاپنے والے مسلم امہ کے ٹھیکیدار کہاں ہیں آج فلسطین لہو لہو ہو چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپائر کالج سے فلسطینی عوام کے حق میں نکالی گئی ریلی کے تھانہ چوک میں پہنچنے پر شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،طلباء نے شہید فلسطینی بچوں کی فرضی کفن پوش میتیں اٹھا رکھی تھیں اور فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔











