کوئٹہ07نومبر(اے پی پی): نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان علی خان ڈومکی نے اپنے جاری ایک پیغام میں کہا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ محکمہ صحت کے طبی عملے کے مزید دوافراد کو ائیر ایمبولینس کے زریعے کراچی منتقل کردیاگیاہےمحکمہ صحت کے 13متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا علاج کراچی میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 9ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 4افراد شامل ہیںتمام متاثرہ مریضوں کا علاج مکمل طور پر سرکاری اخراجات پر کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں کیا جارہا ہے،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے،کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدمات اٹھائے گئے ہے محکمہ صحت کانگو وائرس کی وباءپر قابو پانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے اور صوبے کی تمام مویشی منڈیوں میں اسپرے کیا جارہا ہے، نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ کمشنرز اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اپنے اضلاع میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، عوام محکمہ صحت کی جانب سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں بہت جلد بلوچستان سے کانگو وائرس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔











