ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

6

اسلام آباد، 17 جنوری( اے پی پی):ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی نرسنگ کونسل کے حوالے سے رپورٹ،کمیٹی اجلا س میں 6 نومبر 2023 کو منعقدہ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی کی جانب سے پیش کردہ ”زخمی افراد کے لئے طبی امداد (میڈیکل ایڈ) (ترمیمی بل 2023،سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی کی جانب سے6 نومبر 2023 کو منعقدہ سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا گیا ”اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن بل2023، ڈسٹرکٹ ہیلتھ (DHO) اسلام آباد کے 88 ملازمین کو کنٹریکٹ کے مطابق سروس میں توسیع اور تنخواہوں کی ادائیگی، PMDC کی  جانب سے غیر ملکی طالبعلموں کے لئے میڈیکل کالجز میں فارن یا اوورسیز کا مخصوص کوٹہ اورڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کراچی میں غیر ملکی/بین الاقوامی طلباء سے امریکی ڈالر میں وصول کی جانے والی فیس کے معاملات کے علاوہNRE کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی،ثنا ء جمالی، بہرہ مند خان تنگی، ڈاکٹر زرقہ سہروری تیمور، سینیٹر روبینہ خالد کے علاوہ سپیشل سیکرٹری وزارت صحت، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت، رجسٹرار پی ایم ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔