ملتان؛ ہولی کے موقع پر  20 ہندو برادری کے خاندانوں میں  چیک تقسیم

0

 

ملتان، 26مارچ (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہندو برادری کیلئے ہولی کا تحفہ دیا گیا ،اس موقع پر 20 ہندو برادری کے خاندانوں کو پروقار تقریب میں ہولی گرانٹ کے چیک فراہم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور ایم پی اے سلمان نعیم نے چیک تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔مستحق ہندو برادری کے افراد کو ہولی گرانٹ دیکر ریاست نے ذمہ داری پوری کی ہے۔

رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہندو برادری کی ہولی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اقلیتوں کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر ایک پی اے سلمان نعیم نے کہا کہ ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مستقبل میں بھی اقلیتی برادری کیلئے فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔