گورنر خیبرپختونخوا کی اے این پی لیڈر اسفندیار ولی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت

27

 

پشاور،11 مارچ(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے آج ولی باغ چارسدہ میں سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔گورنر کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد ایمل ولی خان سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 میئر پشاور حاجی زبیر علی، سابق صوبائی وزراء عدنان جلیل، مولانا امان اللہ حقانی اور عبدالجلیل جان بھی گورنر کے ہمراہ نمازہ جنازہ کی ادائیگی میں شریک ہوئے۔