پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائیگی؛ مریم نواز

53

لاہور،26اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایئر ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائے گی۔دوردراز علاقوں میں حادثہ کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیا ہوگی۔

وزیر اعلی مریم نواز  نے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،ڈی جی ریسکیو سروسزاور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔