ملتان ؛ڈینگی لاروا ملنے پر 5 سے زائد ہوٹل اور کمرشل عمارات کو سربمہر

3

ملتان، 07 مئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے مخلتف علاقوں میں انسپکشن کی اور ڈینگی لاروا ملنے پر 5 سے زائد ہوٹل اور کمرشل عمارات کو سربمہر کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ڈینگی مہم میں شریک تھی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھروں اور عوامی مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،ڈینگی ایکٹ کے تحت ٹائر شاپس،گودام اور کباڑ خانوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی مہم میں شامل ہوں۔