ملتان ڈی جی پی ایچ اے کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی میں اضافے بارے اجلاس

2

 

ملتان،07 مئی (اے پی پی):ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی  (پی ایچ اے )ملتان آصف رؤف خان کی زیر صدارت شہرکی خوبصورتی میں اضافےودیگرامور بارےمنگل کے روز  اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف امورکوزیربحث لایا گیا۔اس موقع پرڈایریکٹرمارکیٹنگ حافظ اسامہ، ڈایریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اورڈائریکٹر ہارٹی کلچر غلام نبی بھی موجود تھے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے متعلقہ افسران کو ادارے کی سیلف انکم میں اضافے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی خوبصورتی  اور ادارے کے استحکام کےلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔انہوں  نے بتایا کہ تشہیری بورڈز انکم کا بڑا ذریعہ ہیں جس کے لیے مربوط منصوبہ بندی طے کر رہے ہیں۔