صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اہم اجلاس

23

لاہور۔22 جولائی ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئی سی یوز کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے اس حوالہ سے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں کے موجودہ نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ حکومت نئے ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹس کو بھی فعال بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہائپو تھرمیا یونٹس بھی بنائیں جائیں گے۔ہسپتالوں میں محفوظ علاج ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔ مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی۔ اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وسیم، پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، پروفیسر شعیب نبی، پروفیسر مظہر اور ڈاکٹر لیاقت نے شرکت کی۔