کوئٹہ مین مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک کلومیٹر طویل پرچم بردار ریلی نکالی گئی

16

کوئٹہ،14 اگست (اے پی پی ):کوئٹہ مین مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک کلومیٹر طویل پرچم بردار ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی۔خلاف علاقوں سے ہوتے ہوئے تنظیم چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے آزادی کا جوش و خروش ظاہر کیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی امیر حافظ محمد ادریس نے کی یوم آزادی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے وطن عزیز کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی سے دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔