ملتان(14 اگست 2025) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور مقامی فنکاروں نے دلکش پرفارمنس پیش کی۔ لوک گیتوں اور ملی نغموں نے تقریب کا سماں باندھ دیا اور شرکاء جھومتے رہے۔تقریب میں کمشنر ملتان عامر کریم، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے خصوصی شرکت کی۔ عوام نے پی ایچ اے کی اس تفریحی کاوش کو بے حد سراہا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی شہریوں کے لیے صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام جاری رکھے گا تاکہ عوام کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد GBموجود تھی، جبکہ ملی نغموں اور روشنیوں سے سجا اسٹیج پاکستان سے محبت کے رنگ بکھیر رہا تھا۔











