ملتان ،08 اکتوبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا پیرا فورس ملتان اورسٹی ٹریفک پولیس سکواڈ ملتان کے ہمراہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈبل پھاٹک پر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیرا فورس ملتان اورسٹی ٹریفک پولیس سکواڈ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے واٹر ورکس روڈ،میٹرو روٹ،دولت گیٹ،پرانا خانیوال اڈا،عزیز ہوٹل چوک، پرانا شجاع آباد روڈ،ڈبل پھاٹک فلائ اوور و سروس روڈز پر قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ پختہ تجاوزات بصورت تھڑے،شیڈز،تندور،چھپر وغیرہ کو ہیوی مشینری کا استعمال کر کے مسمار کر دیا گیاکلیئر کر دیا گیا۔
پرانا شجاع آباد روڈ سے مستقل و عارضی تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا ۔
علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میٹرو روٹ خانیوال اڈا نزد مچھلی منڈی غلام عباس کی غیر منظور شدہ نقشہ و کمرشلائزیشن دو عدد دکانات کوسیل کردیا ۔











