ملتان ،13اکتوبر(اے پی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انفورسمنٹ ٹیم نے وہاڑی روڈ 17 کِسی نیوں ویڈا بس اسٹاپ کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کھوکھے، کیبن اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا۔وہاڑی چوک اور ملحقہ علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کرا دیا گیا۔علاوہ ازیں، عوامی شکایات پر شاہ رکن عالم کالونی بی بلاک اور اطراف میں قائم مستقل تجاوزات کے خاتمے کے لیے حتمی وارننگ نوٹسز جاری کر کے موقع پر تعمیل کروا دی گئی ہے۔ایم ڈی اے ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کر کے شہری سہولیات میں تعاون کریں۔











