ملتان:12 اکتوبر سے قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

15

ملتان ،08 اکتوبر(اے پی پی ): 12 اکتوبر سے ضلع ملتان میں قومی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کی تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پولیو مہم کی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا اور 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم قومی ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کی مؤثر مانیٹرنگ، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے جائزے اور والدین کے تعاون کو کامیابی کی کلید قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے ٹیموں کو مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران فیلڈ اسٹاف کو حفاظتی اقدامات، بچوں کی درست نشاندہی اور رپورٹنگ کے جدید طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔