ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ  اجلاس ، ممکنہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ

10

ملتان، 23 اپریل (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ  اجلاس منعقد ہوا، جس میں یو این وفد، مختلف این جی اوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممکنہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، رواں برس پیشگی اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک ہے۔ مقامی آبادیوں کے تحفظ کیلئے ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ حفاظتی بندوں کی مضبوطی، حساس علاقوں کی مانیٹرنگ اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں، سٹیک ہولڈرز، این جی اوز اور نجی شعبے کو مربوط پلان میں شامل کیا گیا ہے تاکہ جانی و مالی نقصانات کم سے کم کیے جا سکیں۔ اجلاس میں یو این ٹیم نے امدادی کارروائیوں اور ایمرجنسی پلان پر بریفنگ بھی دی۔