لاہور، فروری 19(اے پی پی): اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا۔ اس موقع پر انھیں پاکستان میں ان کے چار روزہ دورے کی تصویری ایلبم بھی پیش کی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روانگی سے قبل اپنی ٹویٹس میں کہا وہ لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے، تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی۔
VNS, Lahore











