افغانستان میں تعینات سابق پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کی اےپی پی سے بات چیت

207

اسلام آباد، 11 مارچ ( اےپی پی): افغانستان میں تعینات سابق پاکستانی سفیر سید ابرار حسین  نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں  یہ جو پیس اگریمینٹ ہوا ہے ایک  بہت بڑی پیش رفت   اور تاریخی بات ہے۔ اور اس کی وجہ سے خطے میں لوگو  ں کو بہت سی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ  ابھی  اگلا مرحلہ ان کا افغان ڈائلاگ ہے۔ وہ یقینا ایک مشکل کا م ہے۔ اور اس  کےلیے افغانوں کو بہت سی کوشش کرنا  ہو گی۔  خطے کی عوام کو جو توقعات  وابسطہ ہیں ان کو مایوسی نہ  ہو۔ اور اس پہ نا امیدی کے بادل نہ چھائیں۔

  سابق سفیر کا کہنا تھا کہ  ابھی تک جو نظر آ رہا ہے اس میں اونچ نیچ شاہد آتی رہے گی، یہ ایک ایسا رستہ ہے جو شاہد نا  ہموار ہو  اور  اس  کے باوجود افغانوں کو نہ تو بد دل ہو نا چاہئے نہ ہی اس کو ترک کرنا چاہئے  بلکہ اس میں آگے بڑھنے میں ہی افغانستان  اور خطے کی بھی بھلائی بھی  بھلائی ہے۔ افغانستان میں انتخابات کے بعد ایک  سیاسی بحران موجود ہے ،خاص کر عبدللہ عبدللہ اور اشرف غنی کے درمیان ایک ٹسل چل رہی ہے۔ امریکی افواج کا خلا بھی بہت سی چیزوں سے  مشروط ہے  جس میں طالبان کی طرف سے دی گئی ضمانت ہے کہ افغان سر زمین امریکہ کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

 اےپی  پی /سعیدہ/فاروق