جلالپورپیروالا،09اپریل(اے پی پی):ملتان کی تحصیل جلالپورپیروالا میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہوگیا ہے جبکہ گندم خریداری کے مراکز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کے مطابق تحصیل بھر میں بڑے پیمانے پر گندم کی کاشت کی گئی تھی،جس کے پیش نظر گندم خریداری کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔کاشتکاروں سے گندم خریداری کے 5مراکز قائم کیے گئے ہیں، فوڈسنٹروں میں بہادرپور،غازی پور،جگوالا اور سٹی کے دوسنٹرزشامل ہیں جبکہ گندم کی خریداری 13اپریل سے شروع ہوگی۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین











