عارف والا: منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ ،2 افراد گرفتار،2590 گرام چرس برآمد

315

عارف والا ، 23 جون (اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس کی   منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ  مار کر 2  افراد گرفتار کر لیے جبکہ  2590 گرام چرس برآمد  کر لی گئی۔منشیات فروش عمران کھوکھر سکنہ 81/ای بی  اور عرفان چوہان سکنہ مظفرآباد کو  گرفتار کیا گیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا جہانزیب وٹو کے مطابق منشیات فروشوں کو 65/ ای بی پلی  میں چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑا ۔

وی این ای ، عارف والا