سکھر؛ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے دیہی خواتین میں ماسک اور سینیٹائزرز  تقسیم

128

سکھر،24 جون (اے پی پی ): ضلع خیرپور میں منظم پولیو ٹیموں نے دیہاتی خواتین کو   گھر گھر جا کر کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتِ سندھ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کیے ۔انہوں نے خواتین کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں مختلف طریقوں سےبھی  آگاہ کیا اور ماسک پہننے کی اہمیت اور ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح صاف کرنے کے بارے میں بتایا۔

 اس موقع پر مقامی این جی او  کے ڈسٹرکٹ مینجر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرونا وائرس کے سلسلہ میں بہت اچھا کام کررہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں بالخصوص دیہات میں اس وائرس کے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی  اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔

وی این ایس،سکھر