گھوٹکی  انتظامیہ کی کارروائی  ، اوباڑو لنک روڈ پر گندم سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پکڑلی گئی

120

 

گھوٹکی ، 25 جون (اے پی پی ): گھوٹکی میں اوباڑو لنک روڈ پر گندم سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پکڑلی گئی ہے ۔ گندم ڈہرکی سے صادق فلورمل اسمگل کی جارہی تھی۔

 اسسٹنٹ کمشنر ریاض شیخ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ میڈیا کا شکرگزار ہوں جنہوں  نے  اوباڑو میں بین الصوبائی پابندی کے باوجود گندم کی اسمگلنگ کا انکشاف کیا ۔  اے سی اوباڑو کا کہنا تھا کہ گندم ڈہرکی سے صادق فلورمل اسمگل کی جارہی تھی ، مبینہ طور پر ملی بھگت میں شامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وی این ایس ، گھوٹکی