وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائےحلقہ   این اے 95 احمد خان نیازی کا پاک افغان بارڈر آنگور اڈہ کا دورہ

235

 

پشاور، 2جولائی(اے پی پی): وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے حلقہ این اے 95 احمد خان نیازی نے آج یہاں پاک افغان بارڈر آنگور اڈہ کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر 131 ونگ کے کمانڈر کرنل جنید اور کیپٹن عصمت اللہ نیازی نے ان کا استقبال کیا اور احمد خان نیازی کو دوطرفہ تجارت، فینسنگ اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر نےفوج کے جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لئے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

احمدخان نیازی نے کہا کہ حکومت یہاں کی عوام کوکبھی  مایوس نہیں کرے گی اور اب وزیرستان میں  امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

دورہ کے اختتام پر کرنل جنید اور کیپٹن عصمت اللہ نیازی کی طرف سے احمد خان نیازی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

وی این ایس،پشاور