خیرپور سے اسمگلنگ ہونے والے گندم سے بھرے ہوئے دو کنٹینر برآمد

140

سکھر۔13جولائی(اے پی پی ): خیرپوراسٹنٹ کمشنر شاہد حسین سرکی اور فوڈ اسپیکٹر نصیر میمن نے مشترکہ کارروائی کرکے گندم سے بھرے ہوئے دو کنٹینر برآمد کرلیے، کچھ روز پہلے گندم سے بھرے ہوئے دو گودام اسٹنٹ کمشنر نے سیل کئے تھے، نرسو مل اور روی کمار نے سیل کیے گودام سے گندم کے دو کنٹینر بھر کر پنجاب منتقل کر رہے تھے تو کاروائی کی،اسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کے دوران کنٹینر میں بھری ہوئی گندم اپنے تحویل میں لے لی،اسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جو بھی گندم کی اسمگلنگ کریگا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

وی این ایس، سکھر