ہنگو، 29 اگست (اے پی پی ): محرم الحرام کے دوران امن امام برقرار رکھنے کی خاطر ہنگو مین بازار میں تمام دکانوں کو سرچ کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد نے کہا کہ گیارویں محرم الحرام کو مین بازار میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو آج شام سے مکمل سیل کیا جائیگا جبکہ کسی کو بھی شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے اور دسویں محرم الحرام جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے زریعے کی جائے گی۔











