چیف سیکرٹری بلوچستان  کا  محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائز لینے  کیلئے  کوئٹہ شہر کا  دورہ

102

 

کوئٹہ،29اگست (اے پی پی): چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے   محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائز لینے کےلئے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، آی جی پولیس محسن حسن بٹ،ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ و دیگراعلی حکام بھی  ہمراہ  تھے ۔

چیف سیکرٹری بلوچستان  نےمحرم الحرام کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر اطمینان  کا  اظہار کیا  اور کہا کہ  مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،کورونا پر جلد مکمل قابو پا لیں گے لیکن احتیاط بے حد ضروری ہے۔

 انہوں نے   کہا کہ مجالس کے دوران ماسک کےاستعمال کی پابندی لازمی کی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

 چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے  کہا کہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔