سی پی او راولپنڈی کا گوجرخان میں کھلی کچہری کا انعقاد، پولیس کے خلاف شکایات کے انبار، پولیس کے ستائے شہری پھٹ پڑے

167

گوجرخان ، 29 ستمبر ( اےپی پی): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے گوجرخان میں کھلی کچہری  کا انعقاد کیا۔  عوام نےمحکمہ پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ پولیس کے ستائے شہری پھٹ پڑے، پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام  ہو گئی ۔سی پی او نے موقع پر افسران کی سرزنش  کی۔

آج شام ہونے والی کھلی کچہری میں سائلین کی بہت بڑی تعداد تھانہ گوجرخان پہنچ گی اور شہریوں کی طرف سے پولیس کی کارکردگی کے خلاف بے شمار شکایات آئیں جس میں جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج اور شریف شہریوں کو ناجائز تنگ کرنا ٹاوٹ مافیہ کی پولیس سے ملی بھگت چوری منشیات فروشی موٹرسائیکل گاڑیوں کی چوریاں پولیس روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ سی پی او محمد احسن یونس نے  شکایات کے سدباب اور کرپٹ اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا ا علان کر دیا۔