صوابی ، 09اکتوبر (اے پی پی ) :صوابی گدون کارخانوں میں پریمئیر ایم ڈی ایف لائن نمبر 4 پلائی ووڈ کارخانہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 صوابی کی ²دو فائر ویکلز اور 10 فائرفائیٹرز موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو1122 صوابی فائرفائیٹرز ٹیم نے مسلسل 4 گھنٹے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنے سے کسی قسم جانی نقصان نہیں ہوا۔











