کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ 

266

ملتان 26 ،اکتوبر (اے پی پی ): صوبہ پنجاب میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژنل گیمز کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی شیڈول کے مطابق گیمز نومبر اور دسمبر میں کرائی جائیں گی ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی زیر صدارت کھیلوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا ۔اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم بھی شریک ہوئے چیف آفیسر تحصیل کونسل اقبال خان، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژنل چیمپئین شپ کرانے کی ہدایت کی ہےکھیلوں میں ٹچ ایبل اور نان ٹچ ایبل سمیت 17 گیمز شامل ہیں گیمز پر آنیوالے اخراجات میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل برداشت کرے گی اور کمشنر نے کہا کہ گیمز میں اتھلیٹکس، والی بال، ویٹ لفنٹنگ،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں رستم پاکستان سطح کی کشتی کے مقابلے کبڈی،ریسلنگ ،کراٹے اور فیملی فن ریس کے کھیل بھی شامل ہیں،کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ فٹ بال،باسکٹ بال، باکسنگ اور میٹ ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد ہو نگےفٹ بال اور باسکٹ بال کے صوبائی سطح کے مقابلوں کی میزبانی ملتان کرے گا کہا کہ چیمپئین شپ میں  شامل حتمی کھیلوں کا فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی۔